15 مئی 2012 - 19:30

بین الاقوامی امور میں صدر مملکت کے مشیر نے کہا ہےکہ شام میں پارلیمانی انتخابات اس ملک کے دشمنوں کے لئے دندان شکن جواب ثابت ہوئے ہیں۔

ابنا: علی سعید لو نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ شام کے عوام نے پارلیمانی انتخابات میں شرکت کر کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کے عوام ہی اپنے ملک کے بارے میں فیصلہ کرنے کی توانائي رکھتے ہیں اور اصلاحات پر مناسب طرح سے عمل ہو رہا ہے۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ شام میں دہشت گردوں کی خود سپردگي کا سلسلہ جاری ہے۔ شام کے ذرائع کے مطابق چوبیس دہشت گروں نے ہتھیار ڈال دئے ہیں۔

یاد رہے پیر کے دن بھی ایک سو بہتر دہشت گردوں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ شام میں امریکہ اور اسکے عرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد سرگرم عمل ہیں۔.......

/169